Pakistani mountaineer Muhammad Ali Sadpara

کوہ پیمای کے دوران کس طرح محفوظ اور مستحکم رہیں: محمد علی سدپارہ

Share Post

یاد رکھیں کہ پہلے 24 گھنٹوں کے اندر آپ 2400 میٹر سے زیادہ بُلندی پر نہ جائیں۔ 2400 میٹر پر پہنچ کر وہیں ایک رات قیام کریں۔ مری 2100 میٹر پر واقع ہے اور ناران 2400 میٹر پر۔ شوگراں 3200 میٹر، جھیل سیف الملوک 3250 میٹر، ہُنزہ 2400 میٹر اور سکردو 2600 میٹر. یعنی اگر آپ اِن مقامات پرسے آگے نہ جائیں اور اگر بابوسر ٹاپ پر جانا ہو تو جاکر شام تک واپس آجائیں تو طبعیت ٹھیک رہے گی۔ بُلندی اور کم آکسیجن کے اثرات کو زائل کرنے کےلیے acclimatisation کے ساتھ ساتھ جو چیز سب سے زیادہ فائدہ مند ہے وہ quick descending ہے۔ جہاں بھی آپکی طبعیت خراب ہو اُس سے کم ازکم 300 میٹرمیٹر نیچے آجائیں تو آپ ٹھیک محسوس کریں گے اور 6 گھنٹے بعد دوبارہ جائیں تو آپکا جسم acclimatise ہو چُکا ہوگا۔

بُلندی پر آکسیجن کی کمی ہوتے ہی انسانی جسم خُودکار نظام کے تحت خُود کو آکسیجن کی سپلائی کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے۔ انسانی جسم کی اِس صلاحیت کو میڈیکل سائنس کی رُو سے acclimatisation کہتے ہیں جسکی تکمیل میں تقریباً 6 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ اور پھر ہر 6 گھنٹے بعد انسانی جسم کے تمام نظام خُود کو readjust کرلیتے ہیں۔ لہٰذا جب بھی آپ 2400 میٹر سے زیادہ بُلندی کی طرف جائیں تو کوشش کریں کے آپ کی پیش قدمی (progression) آہستہ آہستہ (gradual) ہو۔ تاکہ acclimatisation کا عمل ہر 6 گھنٹے کے بعد کامیابی سے جاری رہے periodically

کوہ پیمائی ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی کو بیک وقت دو محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے۔ پہلا محاذ قدرتی موسمی حالات کی شدّت کے ساتھ نبردآزما ہونا ہے۔ جبکہ دوسرا محاذ اپنی ہی body chemistry کے ساتھ جنگ ہے جو کہ نہایت اہم ہوتی ہے۔انسانی جسم کی genetic make کچھ ایسی ہے کہ یہ جُوں جُوں سطح سمندر سے بُلندی کی طرف جاتا ہے تُوں تُوں اُس پر مُختلف تبدیلیوں کے اثرات نُمایاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں انسانی جسم دراصل سطح سمندر سے 2400 میٹر سے کم بُلندی پر رہنے کےلیے بنا ہے۔ کیونکہ 2400 میٹر سے زیادہ بُلندی پر انسانی جسم کے خُودکار نظام پر مُختلف منفی اثرات کا آغاز ہوتا ہے

Remember that within the first 24 hours you should not go above 2400 meters. Reach 2400 meters and stay there for one night. Murree is located at 2100 meters and Naran at 2400 meters. Sugaran 3200 meters, Lake Saif al-Muluk 3250 meters, Hunza 2400 meters and Skardu 2600 meters. That is, if you are in these places go there and spend the night there. Those who travel from Karachi or Lahore and the plains of Punjab spend the first night in Naran and do not go directly to Lake Saif al-Muluk. If you spend the night and go the next day, you will be properly acclimatized. If you want to go beyond Naran, you have to go to Lulusar Lake or Jalkhad. Don’t go beyond and if you have to go to Babusar Top, go and come back by evening, then nature will be fine. Along with acclimatization to eliminate the effects of high and low oxygen, the most beneficial thing is quick descending. At least 300 meters from wherever you feel unwell, if you go down the meter you will feel fine and if you go again after 6 hours your body will have acclimatized.

These highly effective advises by Pakistani well known mountaineer Muhammad Ali Sadpara:

Ali Sadpara

Share Post

Recommended for you