Minimarg Astore in summer

منی مرگ استور، گلگت بلتستان میں موجود جنت کا ٹکڑا

Share Post

استور ایک فراخ وادی کی صورت میں خشک بھورے پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی بلندیوں پر جائیں تو گھنے جنگلات، جھیلیں، برف پوش چوٹیاں اور یخ بستہ پانی کی ندیاں ہیں۔ انہی سرسبز اور آنکھوں کو تراوٹ بخشنے والی وادیوں میں سے ایک وادی کا نام منی مرگ ہے۔

منی مرگ گلگت بلتستان کے سب سے زیادہ خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے, اس میں آٹھ سے زیادہ صاف شفاف پانی جھیلیں موجود ہیں۔ منیمرگ بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے پچھلے کئی دہائیوں سے سیاحت کے لیے بند تھا، اب ملکی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ پچھلے سال سے تمام تر سیاحت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اب کوئی بھی سیاح بغیر کسی دشواری کے محدود مقامات تک جا سکتے ہیں۔ اس خطے کے تمام مشہور اور خوبصورت ترین حصوں کو باآسانی ی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک رائے شماری کے مطابق جو جو ایک سوشل میڈیا پیج پر کیا گیا تھا، سب سے زیادہ سیاح اس سال منی مرگ کی طرف سفر کرنے کے خواہاں ہیں۔

منی مرگ تک کا سفر کرنے کے لئے لئے تھوڑے سے تحمل اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے، جو روڈ آپ کو سکردو سے یا استور سے منی مرگ لے کے جائیں گے وہ خستہ حالی کا شکار ہے۔ لیکن آپ ایک دفعہ یہ سفر کر گزریں گے تو منی مرگ پہنچنے کے بعد آپ اپنی ساری تھکاوٹ واٹ اور پچھتاوے بھول جائیں گے۔ اور وہاں کے حسین قدرت کے شاہکار میں گم ہو جائیں گے۔

اگر آپ بھی اس سال گلگت بلتستان کی طرف سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں، تو منی مرگ بہترین جگہ ہے۔ جہاں آپ کو صاف پانی کی جھیلیں، بلندیوں کے آسمان کو چھوتی ہوئی پہاڑیاں اور گھاس کے بڑے بڑے میدان ملیں گے۔


Share Post

Recommended for you