tourism in Gilgit Baltistan

سیاحت کے لئے گلگت بلتستان کے سفر کا بہترین انتخاب

Share Post

گلگت بلتستان اپنی خوبصورتی کی وجہ اس وقت دنیا میں ایک برانڈ بن چکا ہے۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور عیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔عیر ملکی سیاح تو اپنے ایک پلین کے تحت آتے ہیں اور سیر و تفریخ کرکے چلا جاتا ہے۔ جبکہ ملکی سیاحوں کیلے ایسا ممکن نہیں ہے، کیونکہ ہمارا پلین پہلے سے طے شدہ نہیں بلکہ اچانک بنتا ہے۔اس وجہ بہت سارے مشکلات پیش آتے ہیں۔

گلگت بلتستان جانے کیلے اگر آپ کا بجٹ اچھا ہے ،تو میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ لاہور سے یا اسلام آباد سے بائی ایئر سکردو یا گلگت چلا جائے۔ سیاح گلگت بلتستان جانے کے لئے سیاحوں کا یہ بہترین انتخاب ہے۔ البتہ بائی ایئر سکردو جانے کی صورت میں آپ کو یہ فائدہ ضرور ہوگا کہ سکردو میں تفصیلی وزٹ کے بعد، آپ دیوسائی روٹ سے گلگت ڈویژن کے بھی تمام خوبصورت مقامات(استور، ہنزہ نگر، نلتر ،خنجراب پاس وغیرہ) پر بھی جا سکتے ہیں۔سکردو میں لینڈ کرنے کے بعد 4 سے 5 دن سکردو(شگر، کھرمنک،گانچھے) کے تمام حسیں ٹورسٹ سپوٹ دیکھنے کے بعد دیوسائی(Roof of the world) روٹ سے استور چلا جائے۔استور میں یکدم ہونے کے بعد آپ گلگت ڈویژن کے کسی بھی خوبصورت مقامات کا رخ کرسکتے ،جیسے ہنزہ ،نلتر، نگر وغیرہ۔اور یہاں گلگت سے بائی ائیر اسلام آباد بھی جاسکتے ہیں ارو بائی روڈ جانے کی صورت میں بھی روڈ خوبصورت اور کشادہ ہے۔یوں 8 سے 9 دن میں آپ پورا گلگت بلتستان دیکھ سکتا ہے۔

مضمون ان کی رضامندی سے لیا گیا ہے۔
Visit and like the source page of this article.
Ammacha Vlogs

Share Post

Recommended for you