حمزہ یوسف اور بے عمل پاکستانیوں کے ادھورے خواب

Share Post

حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے فرسٹ منسٹر (وزیر اعظم) مقرر ہو گیا. اس کے والد کا تعلق پاکستان خانیوال سے ہے,انگلینڈ کا وزیر اعظم رشی سونک ہندوستانی نژاد,انگلینڈ کا وزیر اعظم ہندستانی نژاد, سکاٹ لینڈ کاپاکستانی نژاد ،جبکہ لندن کا مئیر بھی پاکستانی نژاد ہے۔
یورپ کی ترقی کا راز بس میرٹ ھے. ‏ہمارے ہاں میرٹ کا حال یہ ہے کہ ہم اپنی سیاسی پارٹی کی غلطی کو غلطی کہنے کی اخلاقی جرات تک نہیں رکھتے۔
درست سیٹ پر درست بندے کا انتخاب سب کچھ ٹھیک راہ پر ڈال سکتا ہے ۔
پاکستان کے سیاست میں پسند ناپسند اور حسد کی بنا پر سارا نظام منحصر ہے۔ میرٹ نام کی کی کسی چیز کا کوئی نام و نشان تک نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے سے آج ہم اس بربادی کے دہانے پر پر کھڑا ہے۔ یورپ جیسے ملک اپنے لیڈر کو کوئی نسلی یا علاقائی تعصب کے بغیر انتخاب کرتا ہے۔
پاکستان میں سیاسی مافیا جو پچھلے کئی صدیوں سے قابص ہے، عوام پہ بادشاہوں کی طرح حکمرانی کر رہی ہیں۔ اور کسی میں یہ ہمت نہیں ہے کہ ان سے سے پوچھ سکیں، پچھلے کئی سالوں سے حکمرانی کر رہے ہیں جن کے کئی کرپشن کے کیسز آج تک منظر عام پر آیا ہے لیکن ہمارے ملک کے عدلیہ بھی اتنا طاقتور نہیں ہے کہ ان کے گلے میں ہاتھ ڈال سکے۔
کہنے کو تو عوام کی طاقت سب سے بڑی ہے، لیکن ہمارے عوام جانوروں کی طرح سو رہے ہیں۔ ان کو کو اپنی ذاتی مفادات کے علاوہ وہ قومی میں یا ملکی مفاد میں سوچنے کا کا وقت نہیں۔
سیاست میں چمچے گیری کرنا ہمارے لوگوں کا سب سے پسندیدہ پیشہ ہے۔ اور خواب تو ہم دیکھتے ہیں کچھ دنوں میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ جائیں، لیکن ہم سے بچھڑا ہوا بنگلہ دیش آج ہم سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔
یہاں اسلام کا بول بالا ہے نام کی حد تک، اگر عمل میں تولہ جائے آئے تو ہم کافروں سے بھی پیچھے نظر آتے ہیں۔


Share Post

Recommended for you